اسلام آباد(ٹی این ایس) کرپشن میں میں ملوث مجرمان کو سزا

 
0
21

کرپشن میں میں ملوث 2 مجرمان کو قید اور جرمانہ کی سزا

مجرمان میں محبوب حسین اور عطاء الرحمٰن شامل

مجرم محبوب حسین کو مجموعی طور 14 سال قید اور 70 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی

جرمانہ ادا نا کرنے کی صورت میں مزید ایک سال کی قید کی سزا ہو گی

جبکہ مجرم عطاء الرحمٰن کو بھی مجموعی طور 14 سال قید اور 28 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی

جرمانہ ادا نا کرنے کی صورت میں مزید ایک سال کی قید کی سزا ہو گی

مجرمان محکمہ ڈاک کے ملازم تھے

مجرمان نے سیونگ اکاؤنٹس میں 70 لاکھ روپے کی خرد برد کی

ملزمان کو کرپشن ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی

مجرمان کے خلاف سال 2014 میں اینٹی کرپشن سرکل راولپنڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر سپیشل جج سینٹرل راولپنڈی امجد علی شاہ نے سزا سنائی

معزز جج نے سپرٹنڈنٹ جیل سینٹرل راولپنڈی کو مجرمان کی قانون کے مطابق سزا پہ عملدرآمد کے احکامات جاری کیے

ترجمان ایف آئی اے