اسلام آباد(ٹی این ایس) شہر اقتدار میں چیف کمشنر ، چیئرمین سی ڈی اے کی تبدیلی

 
0
17

وفاقی دارلحکومت میں چیف کمشنر و چئیرمین سی ڈی اے کی تبدیلی کا امکان ،، مکمنہ طور پر چیف کمشنر اور چئیرمین سی ڈی اے الگ الگ لگانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے ،، باوثوق ذرائع کے مطابق سابق چئیرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) نور الامین مینگل بھی دوبارہ دوڑ میں شامل ہیں جو کہ پنجاب میں سیکرٹری تعینات کیے جا چکے ہیں سابق کمشنر محمد علی رندھاوا بھی وفاقی دارلحکومت میں چئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر لگنے کے لیے کوشاں ہیں سہیل اشرف بھی وفاقی دارلحکومت میں براجمان ہونے کے خواہشمند ہیں سہیل اشرف پنجاب میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کے طور پر کام کر چکے ہیں
جبکہ سابق چیف کمشنر و چئیرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس بھی دوبارہ وفاقی دارلحکومت میں تعیناتی کے لیے شارٹ لسٹ کیے جاچکے ہیں