راولپنڈی (ٹی این ایس) روات پولیس کی موثر کاروائی، کار وموٹرسائیکل چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 04رکنی گینگ گرفتار

 
0
25

راولپنڈی ( ) روات پولیس کی موثر کاروائی، کار وموٹرسائیکل چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 04رکنی گینگ گرفتار، چوری شدہ مہران کار،04موٹرسائیکل اورمسروقہ رقم 05لاکھ 24ہزار روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کار وموٹرسائیکل چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 04رکنی گینگ کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں مشتاق،نعمان،علی حسنین اورحیدر علی شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ مہران کار،04موٹرسائیکل اورمسروقہ رقم 05لاکھ24ہزار روپے برآمد ہوئے، ملزمان کی گرفتاری اوربرآمدگی پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے روات پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ گرفتارملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔