کراچی(ٹی این ایس) غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کال سینٹر پر چھاپہ

 
0
134

کراچی

غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کال سینٹر پر چھاپہ

سائبر کرائم سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث جنریشن 96 نامی کال سینٹر پر چھاپہ مار کاروائی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں عبدالحمید، شاہان افضل اور نعمان علی شامل

ملزمان خود کو بینک نمائندہ ظاہر کر کے جعلی کال کرتے تھے۔

ملزمان مذکورہ کالز کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے تھے

ملزمان جعل سازی سے صارفین کے ڈیبٹ کارڈ کی تفصیلات حاصل کر کے غلط استعمال کرتے تھے۔

ملزمان جعل سازی سے حاصل کردہ ڈیبٹ کارڈز کو ہوائی ٹکٹ خریدنے اور ہوٹل کی بکنگ کے لئے استعمال کرتے تھے۔

ملزمان مذکورہ کارڈز سے مقامی اور بین الاقوامی طلباء کے لیے داخلہ فیس بھی ادا کرتے تھے۔

ملزمان جائیداد کی خریداری سمیت مختلف لین دین کے لیے بھی ڈیبٹ کارڈز کا استعمال کرتے ہیں۔

ملزمان دہوکہ دہی سے گاہکوں کو مختلف مصنوعات کی خریداری پر آمادہ کرتے تھے۔

ملزمان نے جعلی ویب سائٹس بھی بنا رکھی تھیں۔

ملزمان کی جانب سے پیسے وصول ہونے کے باوجود پراڈکٹ ڈیلیور نہیں کی جاتیں تھیں۔

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے