لاہور
اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی بڑی کارروائیاں
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری
ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث اشتہاری سمیت 5 ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان میں ثناء اللہ ، راشد علی بٹ، عامر حنیف, اصغر علی اور روشن علی خان شامل
ملزمان کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا
ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے
ملزم ثناء اللہ نے شہری کو دبئی کے ورک ویزہ کے لیے 8 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے
تاہم ملزم نے شہری کو ورک ویزہ کی بجائے وزٹ ویزہ فراہم کیا
ملزم راشد علی بٹ نے شہری کو غیر قانونی طور پر دبئی بھجوانے کے لیے 3 لاکھ وصول کیے
ملزم شہری سے رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا
ملزم عامر حنیف نے شہری کو دوبئی کے ورک ویزہ مہیا کرنے کے لیے 2 لاکھ 60 ہزار وصول کیے
بعد ازاں ملزم نے شہری کو روک ویزہ کی بجائے وزٹ ویزہ فراہم کیا
جبکہ ملزم روشن علی خان سال 2017 سے ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کو مطلوب تھا
ملزم انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث تھا
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں
ترجمان ایف آئی اے













