لاہور (ٹی این ایس) ضمنی انتخابات: حماد اظہر اور مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائد

 
0
256

لاہور میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر اور مونس الٰہی کے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائد کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے لاہور کے حلقوں این اے 119 اور پی پی 164 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے پی پی 158 سے کاغذات جمع کروائے ہیں۔
دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات پر عائد اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ حماد اظہر اور مونس الہٰی عدالتی اشتہاری ہیں، عدالتی اشتہاری انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں۔
متعلقہ ریٹرننگ افسران نے دونوں امیدواروں کے وکلاء کو اعتراضات سے متعلق مؤقف دینے کی ہدایت کردی۔