لاہور (ٹی این ایس) : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے راولپنڈی ڈویژن کے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی

 
0
40

لاہور 21مارچ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے راولپنڈی ڈویژن کے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی-ارکان اسمبلی نے رمضان نگہبان پیکیج کی کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو مبارکباد دی اور ستھرا پنجاب اوردیگرپراجیکٹس پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا-ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف ہماری توقعات سے بڑھ کر تیزرفتاری سے بڑھ کر کام کررہی ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف جس تیزرفتاری سے کام کررہی ہیں لگتا ہے سپیڈ کے ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔لوگوں کو آپ سے بہت امیدیں ہیں، آپ ہماری توقعات سے زیادہ کام کر رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ارکان اسمبلی کی تجاویز اورسفارشات کو خود نوٹ کیا اورعملدر آمد کے احکامات دیئے- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے راولپنڈی پی کے ایل آئی کے فنڈز کی بحالی کا حکم دیا اور صوبے بھر میں ڈسٹرکٹ کونسل ڈسپنسریوں کی بحالی کا جائزہ لینے کی ہدایت کی-وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہولی فیملی ہسپتال کا ڈویلپمنٹ ورک تیزی سے مکمل کرنے اور مری اور روات کے زیر تعمیر ہسپتالوں کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی- وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کوٹلی ستیاں کو سیاحتی مقام بنانے کے لئے تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔کلرکہار،چکوال اوردیگر علاقوں میں سیاحت کے فر وغ کیلئے جامع پراجیکٹ لائیں گے۔انہوں ہدایت دی کہ ٹیکسلا میں گراؤنڈ بنانے کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں اورراولپنڈی ڈویژن میں پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے چھوٹے ڈیم کا پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کہا کہ بڑے شہروں میں موٹر سائیکل کی مخصوص لائن پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔چکوال اوردیگر علاقوں میں واٹر سپلائی سینی ٹیشن کے مسائل بھی حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں واسا کے امور میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہیں۔دیہات اوردوردراز علاقوں میں ہیلتھ کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے موبائل ہسپتال اورکلینک آن ویل پراجیکٹ جلد شروع ہوگا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ صوبہ بھر کے دیہی اوربنیادی مراکز صحت کو6ماہ کے اندر ری ویمپ کیا جائے گا۔پنجاب بھر میں ٰ600روڈ کی تعمیر ومرمت،5ایکسپریس وے اور3موٹر ویز بنائیں گے۔صوبہ بھر میں 100فیصد فری ادویات اورہوم ڈلیوری جلد شروع کردی جائے گی۔مری میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع سیف سٹی، آئندہ 3 ماہ میں 18 شہر میں سیف سٹی پراجیکٹس شروع ہو گا۔ 36اضلاع میں سالڈ ویسٹ کولیکشن کا جامع نظام لارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج تک ویسٹ مینجمنٹ کا کوئی نظام ہی نہیں تھا، دیہات میں کبھی صفائی ہی نہیں ہوئی-چندماہ میں سروے کرکے پنجاب کی تمام آبادی کا ڈیٹا حاصل کی جائے گا، جس سے مستحق افراد کی نشاندہی آسان ہو گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب بھر میں 42لاکھ سے زیادہ رمضان نگہبان پیکیج تقسیم ہوچکے ہیں،30ارب کا پیکیج دیاہے۔اراکین نے متعلقہ اضلاع میں سرکاری ہسپتالوں میں صحت کے مسائل اور سکولوں میں سائنس ٹیچرز کی کمی سے آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرگودھا کا پہلا کارڈیالوجی ہسپتال اور لاہور میں پہلا سرکاری کینسر ہسپتال بنا رہے ہیں۔ 20 ہزار موٹر بائیکس طلباء کو دی جا رہی ہیں، ہر ضلع میں 3 ہزار تقسیم کی جائیں گی۔ بچوں کو لیپ ٹاپ اور آئی بیڈز بھی دیئے جائیں گے۔آسان قسطوں پر ایک لاکھ گھر کم آمدن والے افراد کو دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سکھ ٹورازم کا بہت سکوپ ہے، کام شروع کر دیا ہے۔ پنجاب میں ٹورازم سائیٹس کو ڈویلپمنٹ کرنے کا لانگ ٹرم اور میڈیم ٹرم پلان ہے۔ دیہاتوں سمیت تمام 36 اضلاع میں پی پی موڈ پر ویسٹ مینجمنٹ کا نظام آئندہ 3 ماہ میں قائم کرنے کا ٹارگٹ دیا ہے۔ مریم نواز شریف نے راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائیویٹ ڈسپنسری بند کرنے کی تحقیقات کا حکم دیا-ایم پی اے چودھری شیر علی خان، ملک اعتبار خان، محمد بلال یامین، راجہ صغیر احمد، شوکت راجہ، چودھری نعیم اعجاز، عمران الیاس چوہدری، ملک محسن ایوب خان، ملک افتخار احمد، ملک منصور افسر، ضیاء اللہ شاہ، عبدالحنیف، سلطان حیدر علی خان، تنویر اسلم ملک، شہریار ملک ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے جبکہ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، معاون خصوصی ذیشان ملک نے بھی شرکت کی