اسلام آباد(ٹی این ایس) ایک بٹن دبا کر کہیں منہ دکھانے لائق نہیں چھوڑوں گا، فیصل واوڈا کی پی ٹی آئی دھمکی

 
0
15

سینیٹرفیصل واوڈا نے پاکستان تحریک انصاف کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بٹن دبا کر کہیں منہ دکھانے لائق نہیں چھوڑوں گا۔
منگل کو سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہویئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ نیب ترمیم کی مخالف پی ٹی آئی نے سب سے پہلے اس سے مستفید ہونے کی درخواست دی، ملکی مفادات کے خلاف پی ٹی آئی کے اقدامات کی ایک تاریخ ہے، یہ ملک توڑنے کی بات نہ کرتے تو ہم ساتھ کھڑے ہوتے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ کے تمام لوگ کمپرومائز ہیں، جلد مزید ثبوت دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے منتیں کر رہے ہیں، آپ جنرل فیض کی گود میں بیٹھ کر آئے تھے، کوئی ہماری ماں بہنوں کو گالیاں دے، ہم برداشت نہیں کریں گے۔اس دوران پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ لوگ مر رہے ہیں فوج سے بات کرنے کیلئے، یہ لوگ اندر خانے معافیاں مانگتے ہیں، گنڈاپور کہتے ہیں جیل بریک کریں گے، یہی کام انہوں نے ارشد شریف کے ساتھ کیا، آپ نے ایک بے گناہ آدمی کو اپنی سیاست کیلئے مروا دیا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ایک بٹن دبانے پر انہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑوں گا، آپ کو لاوارث اس لیے لگ رہا ہے کہ باپ اندر ہے۔