(جہلم بیورو چیف مخدوم حسین چوہدری) تفصیلات کے مطابق رضا حسنین اعوان ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔گزشتہ روز انہوں نے بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا حکم دیدیا۔کار ، موٹرسائیکل لائسنس پر کمرشل اور پبلک سروس وہیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیںگی۔ان کا کہنا تھا کہ لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا اور بائیک بھی بند ہوگی۔لائسنس بنوانے کے بعد ہی موٹر سائیکل واپس کی جائیگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ موٹرسائیکل لرنر کیلئے پرمٹ کی 42 روزہ معیاد کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔لہذا شہری اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔