نوشکی(ٹی این ایس) بلوچستان میں مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، جے یو آئی رہنما ظہور بادینی جاں بحق

 
0
17

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے مقامی رہنما جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس نے بتایا کہ جے یو آئی رہنما کی شناخت میر ظہور نادینی کے نام سے ہوئی ۔جے یوآئی پر نوشکی آر سی ڈی شاہراہ کے قریب فائرنگ کی گئی، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس نے فائرنگ سے قتل کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔ جبکہ ظہور بادینی کی لاش کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل فروری 2024 میں بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی کے دفتر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ جے یو آئی امیدوار مولانا عبدالواسع کے انتخابی دفتر کے قریب دھماکا ہوا تھا جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد دفتر میں موجود تھی۔ جبکہ دھماکے کے وقت پی بی 3 سے امیدوار مولانا عبدالواسع دفتر میں موجود نہیں تھے۔