مستقبل کے میدان جنگ سے نمٹنے کے لیے جدید ترین تکنیک پر توجہ مرکوز رکھیں: آرمی چیف

 
0
102

اسلام آباد 03 جون 2022 (ٹی این ایس): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا شرکا سے خطاب بھی کیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی اور طلبا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر فیکلٹی ممبران کی خدمات کو سراہا۔

شرکا سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ’مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جدید ترین تکنیک اور پیشہ ورانہ حصول پر توجہ مرکوز رکھیں‘۔

بعد ازاں آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں صوبے کی سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے شفاف انعقاد سمیت سماجی و اقتصادی سرگرمیوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے صوبے بھر میں تعینات فارمیشنز کی کوششوں کو سراہا۔