اسلام آباد(ٹی این ایس) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

 
0
574

٭ وفد میں شکیل مسعود، میر ابراہیم ، میاں عامر محمود اور سلطان لاکھانی شامل تھے
٭ ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران موجود تھے
٭ وفد نے منصب سنبھالنے پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا
٭ ہم نے ایسے وقت میں اقتدار سنبھالا ہے جب ملک کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے: وزیراعظم کی وفد سے گفتگو
٭ معیشت کو پٹڑی پر لانا سب سے بڑا چیلنج ہے : وزیراعظم
٭ وزیراعظم نے وفد کو حکومت کی معاشی ترجیحات سے آگاہ کیا
٭ خسارہ زدہ حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری، ادارہ جاتی اصلاحات ، اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری اور کفایت شعاری حکومتی ترجیحات ہیں : وزیراعظم
٭ حکومتی سطح پر اخراجات میں کمی کے لئے کمیٹی بنادی گئی ہے جو جلد اپنی سفارشات پیش کرے گی : وزیراعظم
٭ وفاقی کابینہ نے رضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے: وزیراعظم
٭ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی سو فیصد ڈیجیٹائز یشن کے لئے بین الاقوامی معیار کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں : وزیراعظم
٭ اچھے ٹیکس دہندگان ، برآمد کنندگان اور خواتین اینٹرپرئنیورز کی حکومتی سطح پر پزیرائی کی جائے گی: وزیراعظم
٭ ذرائع ابلاغ ریاست کا چوتھا ستون ہیں؛ معاشرے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی ذہنی اور فکری تربیت میں الیکٹرانک میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے : وزیراعظم
٭ فیک نیوز ایک بہت بڑا چیلنج ہے جس کی روک تھام میں مین اسٹریم میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے : وزیراعظم
٭ امید ہے کہ ذرائع ابلاغ غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کے ذریعے جمہوریت کے استحکام میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
٭ میڈیا نمائندوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے: وزیراعظم
٭ الیکٹرانک میڈیا پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کوششوں میں حکومت کا ساتھ دے : وزیراعظم
٭ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔وفد میں شکیل مسعود ، میر ابراہیم ، میاں عامر محمود اور سلطان لاکھانی شامل تھے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران موجود تھے۔
٭ پی بی اے کے وفد نے منصب سنبھالنے پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا
٭ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ایسے وقت میں اقتدار سنبھالا ہے جب ملک کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہےانہوں نے کہا کہ معیشت کو پٹڑی پر لانا سب سے بڑا چیلنج ہے
٭ وزیراعظم نے وفد کو حکومت کی معاشی ترجیحات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ خسارہ زدہ حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری، ادارہ جاتی اصلاحات ، اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری اور کفایت شعاری حکومتی ترجیحات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی سطح پر اخراجات میں کمی کے لئے کمیٹی بنادی گئی ہے جو جلد اپنی سفارشات پیش کرے گی جو کہ میں خود قوم کے سامنے رکھوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے رضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے
٭ وزیراعظم نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی سو فیصد ڈیجیٹائز یشن کے لئے بین الاقوامی معیار کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ انہوں۔ نے کہا کہ اچھے ٹیکس دہندگان ، برآمد کنندگان اور خواتین اینٹرپرئنیورز کی حکومتی سطح پر پزیرائی کی جائے گی۔
٭ وزیراعظم نے میڈیا کی اہمیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ذرائع ابلاغ ریاست کا چوتھا ستون ہیں؛ معاشرے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی ذہنی اور فکری تربیت میں الیکٹرانک میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزادی اظہارِ رائے اور میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا نمائندوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ ذرائع ابلاغ غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کے ذریعے جمہوریت کے استحکام میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز ایک بڑا چیلنج ہے جس کے روک تھام میں مین اسٹریم میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔
٭ وزیراعظم نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کوششوں میں حکومت کا ساتھ دے
٭٭٭