اسلام آباد(ٹی این ایس) سپریم کورٹ کے 4 ججز کو بھی مشکوک خطوط موصول، پولیس حکام

 
0
122

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو موصول ہونے والے دھمکی آمیز خطوط کے معاملے پر پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے 4 ججز کو بھی ایسے ہی خطوط ملے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کو موصول دھمکی آمیز خطوط کے معاملے پر سماعت میں ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی ہمایوں حمزہ عدالت میں پیش ہوئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک کسی کے پاس آئی جی کا ایکٹنگ چارج ںہیں، اسلام آباد پولیس کے تمام آپریشنز میں دیکھ رہا ہوں۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ کیمکل معائنے کے لیے بھجوا دیے ہیں، 3 سے 4 دن میں رپورٹ آ جائے گی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ خطوط کہاں سے پوسٹ کیے گئے تھے، جس پر ڈی آئی جی نے جواب دیا کہ لفافوں پر لگی مہریں نہیں پڑھیں جارہیں۔