کوئلہ کے پاور پلانٹس کی تعمیر کیلئے فنانسنگ معاہدے مکمل

 
0
384

تھر جنوری 27(ٹی این ایس)سی پیک کے تحت چائنا پاور حب جنریشن کمپنی نے1320میگاواٹ درآمدی کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کی تعمیر کیلئے 2ارب ڈالر کی فنانسنگ کے معاہدے مکمل کر لیے ہیں ٗپاور پلانٹس کی تعمیر مکمل ہونے پر قومی گرڈ میں سالانہ 9ارب کلوواٹ کی بجلی شامل ہو گی جس سے پاکستان کے40لاکھ گھر انو ں کی بجلی کی ضروریات پوری ہوگی ٗچائنا پاور حب جنریشن کمپنی حب ، لسبیلہ میں 660،660 میگاواٹ کے دو یونٹس پر مشتمل پاورپلانٹ تعمیر کررہی ہے ۔درآمدی کوئلے کو پلانٹس تک پہنچانے کیلئے حب میں ایک جیٹی کی تعمیر بھی کی جارہی ہے ٗ چائنا پاور حب جنریشن ٗ چائنا انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی اور پاکستان کی حبکو کمپنی کی شراکت داری ہے جس میں چین کی کمپنی کے 74فیصد اور حبکو کے 26فیصد حصص ہیں ۔