واٹر کمیشن کمیشن کے سربراہ رٹائرڈ جسٹس امیر مسلم ہانی نے اچانک ٹھٹھہ کے مختلف میں واٹر سپلائی اسکیموں کا دورہ، ناقص مٹیریل اور کارکردگی پر اظہار برہمی

 
0
379

ٹھٹھہ، جولائی 10(ٹی این ایس):سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر واٹر کمیشن کمیشن کے سربراہ رٹائرڈ جسٹس امیر  مسلم ہانی نے اچانک ٹھٹھہ کے مختلف میں واٹر سپلائی اسکیموں کا دورہ کرکے ناقص مٹیریل اور کارکردگی پر اظہار برہمی کیا۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے گھارو میرپورساکرو مکلی اور ٹھٹھہ کی واٹر سپلائی اسکیموں کا جائزہ لیا اور واپڈا کی جانب واٹر سپلائی کی بجلی منقطع کرنے اور لوڈ غیر اعلانیہ شیڈنگ پر واپڈا کے اہلکاروں سے کہا کہ واٹر سپلائی کی بجلی بند کرنے سے مکینوں کو پانی فراہمی معطل ہوجاتی ہے جس سے علاقے کے مکین شدید متاثر ہوتے ہیں۔انہوں نے میرپور ساکرو واٹر سپلائی اور پبلک پارک کی تعمیرات میں غیر معیاری کام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتےہوئے پبلک پارک اور واٹر سپلائی کے کام کو روکنے کے حکم جاری کرتے انکوائری کرنے کا حکم دے دیتے ہوئے لیٹر جاری کردیا۔

ریٹائرڈ جسٹس امیر مسلم ہانی نے ڈی سی ٹھٹھہ کو مانیٹرنگ آفیسر مقرر کرتے ہوئے میرپور ساکرو کی واٹر سپلائی اسکیم میں بھی ناقص مٹیریل اور غیرقانونی پبلک پارک بنانے کے ساتھ بوہارا کے شھر میں ڈرینج اور واٹر سپلائی میں غیرمعیاری مٹیریل کے استعمال اور ناقص منصوبہ بندی پر محکمہ پبلک ھیلتھ اور محکمہ ڈرینج کے خلاف انکوائری کرنے کے ساتھ ٹھیکیدار کے کام کو غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے انکوائری کرنے کا حکم دیا انہوں نے ٹھٹھہ میونسپل کمیٹی اور ٹاؤن کمیٹی مکلی کی واٹر سپلائی کا جائزہ لیا 8ماہ سے مکلی اور ٹھٹھہ میں پانی کے بحران پر جسٹس امیر ھانی نے ایڈمنسٹریٹر نذیر خلیفہ پر ملازمین کو تنخواہیں نہ دینے اور ایک ملازم کی خدسوزی پر اظہار ہرہمی کرتے ہوئے صورتحال پر ضابطہ لانے کیلئے محکمہ بلدیات کو کارکردگی درست کرنے کے ساتھ اے ڈی سی ون ٹھٹھہ عمران خواجہ کو ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کے معاملاتِ کا حصوصی طور پر جائزہ لینے کے ساتھ کارکردگی کی رپورٹ کرنے کا لیٹر جاری کردیا اس موقع پر واٹر کمیشن کے سربراہ کے ہمراہ ڈی سی ٹھٹھہ شھزاد افضل عباسی ایس ایس پی ٹھٹھہ فیصل عبداللہ اور دیگر عملدار موجوده تھے۔