اسلام آباد ، جولائی 10 (ٹی این ایس):سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی مرکز اہل سنت آمد، اہلسنت کے اسلام آباد کے رہنماءحافظ نصیر احمد سےملاقات، حلقہ این اے 53 اسلام آباد میں حمایت کی درخواست
اسلام آباد ، جولائی 10 (ٹی این ایس): مسلم لیگ نون NA.53 اسلام آباد کے امیدوار اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفد کے ہمراہ مرکز اہلسنت جامع مسجد رحمانی آبپارہ اسلام آباد جاکر وہاں اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما مولانا مسعودالرحمن عثمانی و سیاسی کمیٹی سے ملاقات کی اور آمدہ انتخابات میں حمایت کی درخواست کی.
اس سلسلہ میں اہل سنت والجماعت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران مولانا مسعود الرحمن عثمانی نے مسلم لیگ کے مظالم پر گلے شکوے کئے اور اپنے مطالبات اورمؤقف رکھنے کے بعد کہا کہ آپکی درخواست ضلعی سیاسی کمیٹی کے سامنے رکھی جائے گی اور قائد اہلسنت مولانا محمد احمد لدھیانوی صاحب سے مشورہ کر کے جو فیصلہ ہوا آپ کو آگاہ کریں گے۔