ایف آئی اے نے جعلی ویزوں پر کنیڈا جانے والے 5 مسافروں کو دھر لیا

 
0
332

انسانی سمگلر نے فی ویزہ پر 12 لاکھ روپے وصول کیے تھے: تحقیقات شروع

اسلام آباد ، جولائی 10 (ٹی این ایس):ایف آئی اے کی نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر کاروائی،جعلی ویزٹ ویزے پر جانے والے 5 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔

ذرائع کے مطابق  ایف آئی اے کے سب انسپکٹر لیاقت، وقار علی، ادریس خان نے بروقت جعلی ویزوں کی نشاندہی کی اور کینیڈین ہائی کمیشن کےجعلی ویزوں کی تصدیق کے بعد 5 مسافروں کو حراست میں لے لیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق انسانی سمگلر نے ان پانچوں افراد سے فی ویزہ پر 12 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔