نگران وفاقی وزیر مذہبی امور حج انتظامات کا جائزہ لینے مکہ مکرمہ پہنچ گئے

 
0
333

اس سال عازمین حج کو  پہلے سے بھی زیادہ سہولتیں مہیا کی جائیں گی: محمد یوسف شیخ

اسلام آباد ، جولائی 10 (ٹی این ایس):نگران وفاقی وزیر مذہبی امور  محمد یوسف شیخ حج انتظامات کا جائزہ لینے مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل حج مکہ ڈاکٹر ساجد یوسفانی اور ڈائریکٹر سید امتیاز شاہ نے حج انتظامات پر وفاقی وزیر کو بریفنگ دی۔

مکہ میں نگران وفاقی وزیر نے موسسہ جنوبی ایشیا چیئرمین رافع بدر سے ملاقات کی۔ انھوں نے کرائے پر لی گئی عمارتوں کا دورہ  کیا اور حاجیوں کو کھانے اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات  کی تیاریوں کا جائزہ  لیا۔

اس موقع پر نگران وفاقی مذہبی امور  نے کہا کہ  اس سال عازمین حج پوری طرح تربیت کرکے آئیں گے اور انھیں پہلے سے بھی زیادہ سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔