بحریہ ٹاؤن  میں  فول پروف سکیورٹی  دعوؤں   کے غبارے سے ہوا نکل گئی، فیز 8 میں ڈاکؤں کا راج، پٹرول پمپ اور ٹک شاپ پر دن دیہاڑے ڈاکہ

 
0
476

سکیورٹی کی مد میں بحریہ کے رہائشیوں سے ماہانہ کروڑوں روپے وصول کئے جاتے ہیں  ، واقعات کے بعد بحریہ کے رہائشی و کاروباری طبقہ عدم تحفظ کا شکار

روالپنڈی، جولائی 10 (ٹی این ایس): بحریہ ٹاؤن  میں  فول پروف سکیورٹی  دعوؤں  جن پر  رہائشیوں سے ماہانہ خطیر رقم جمع کی جاتی ہے کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔ بحریہ کے  فیز 8 میں ڈاکو راج قائم ہے۔مسلح ڈاکوؤں نے گذشتہ روز  دن دیہاڑے PSO Pump Tuck Shop لُوٹ لی۔فرار ہوتے وقت بحریہ ٹاؤن کے سکیورٹی گارڈ کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ سکیورٹی کی مد میں بحریہ کے رہائشیوں سے ماہانہ کروڑوں روپے وصول کئے جاتے ہیں  مگر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ماہانہ خطیر رقم سکیورٹی کے نام پر اینٹھنے والی  بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ بھنگ پی کر سو گئی ہے۔ ان واقعات کے بعد بحریہ کے رہائشی و کاروباری طبقہ عدم تحفظ کا شکار ہوگیا ہے۔