آپریشن ردالفساد،پنجاب اور سندھ سے 15 مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ و بارود برآمد

 
0
338

کراچی اگست 3(ٹی این ایس):سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران آٹھ مشتبہ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیاہے۔ کراچی میں سندھ رینجرز کے ایک بیان میں کہاگیا کہ یہ ملزمان قتل، جلائو گھیرائو اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔ رینجرز نے ایک اور کارروائی میں مبینہ لیاری گینگ وار کے دو جرائم پیشہ افراد محمد حنیف عرف انو اور ذیشان دانش کو گرفتارکیاہے۔ وہ قتل، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان، غیرقانونی اسلحہ کی فراہمی اوردیگر جرائم میں ملوث تھے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیاگیاہے۔پنجاب رینجرز اور محکمہ انسداد دہشت گردی نے لاہور میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیاہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں تحریک طالبان سوات اورتحریک طالبان پاکستان سے ہے۔