صوبائی وزیر بلدیات کا غیر حاضر افسران کی تنخواہ کاٹنے کا حکم

 
0
2309

کراچی ستمبر 7(ٹی این ایس)صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے صبح سویرے واٹر بورڈ سمیت کئی اہم اداروں کے طوفانی دورے کئے اور غیر حاضر افسران کی ایک دن کی تنخواہ کاٹنے کا حکم دیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے آج کے ڈی اے، واٹر بورڈ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے ملازمین کا حاضری رجسٹر بھی چیک کیا اور اعلیٰ سرکاری افسران کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سعید غنی نے بتایا کہ آج واٹر بورڈ کے دفتر کا دورہ کیا، صبح نو بجے تک ڈھائی سو لوگوں میں سے صرف چودہ لوگ حاضرتھے۔وزیر بلدیات نے بتایا کہ کے ڈی اے کے کے ایک یا دو شعبوں کے ڈائریکٹر موجود تھے، اور جو غیر حاضر تھے، ان کی ایک دن کی تںخواہ کاٹی جائے گی۔
بعد ازاں سعید غنی نے لیاری ڈوپلمنٹ اتھارٹی کے دفتر کا بھی دورہ کیا، جہاں ڈی جی ایل ڈی عبدالعزیز میمن دفتر میں موجود نہیں تھے، موصوف نے ازخود سے نو عہدے رکھے ہوئےہیں،عبدالعزیز میمن کے اضافی عہدوں کو قانون کے دائرے میں دیکھیں گے۔صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ محکمہ بلدیات اور ماتحت اداروں کے افسران اپنا قبلہ درست کرلیں، میں کسی فرد کو نوکری سے نکالنا نہیں چاہتا، میں خود ایک ادارے کا برطرف ملازم رہاہوں مجھے برطرفی کا احساس ہے۔سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ واٹر بورڈ بنیادی طور پر عوام کی خدمت کا ادارہ ہے،شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم میرا اوالین ایجنڈا ہے