شکارپور ستمبر 7(ٹی این ایس)صوبہ سندھ کے ضلع شکارپور میں جاکھرانی قبیلے کے دو گروہوں میں تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شکارپور کے علاقے غلام شاہ تھانے کی حدود میں آج صبح جاکھرانی قبیلے کے دوگروہوں میں تصادم ہوا، جس کے باعث کئی افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کئے جارہا تھا کہ مخالفین نے ایمبولینس پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ خاتون سمیت کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔واقعے کے بعد دونوں گروہ مورچہ بند ہوکر ایک دوسرے پر فائرنگ کررہے ہیں جبکہ ساری صورت حال میں پولیس غائب ہوگئی ہے، شدید فائرنگ کے باعث علاقے میں سخت خوف وہراس پھیل گیا ہے۔













