مقبوضہ کشمیر ،جھڑپ میں میجر سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک اور دو نوجوان شہید

 
0
461

کشمیر اگست 3(ٹی این ایس)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا جبکہ جھڑپ میں میجر سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کلگام کے علاقے گوپال پورہ میں بھارتی فوج نے محاصرہ کرنے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران دو نوجوانوں عاقب احمد اور سہیل احمد کو شہید کردیا۔ بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا کہ دونوں نوجوان عسکریت پسند تھے جن کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا اور انہوں نے یکم مئی کو حملہ کرکے 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا۔دوسری جانب ضلع شوپیاں کے گائوں زئی پورہ کا محاصرہ کرلیا جس کے دوران عسکریت پسندوں سے جھڑپ میں میجر سمیت دو بھارتی فوجی مارے گئے۔علاوہ ازیں کٹھ پتلی حکومت نے جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔