8سالہ بچی کو 4دس سالہ بچوں نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا ،کمسن ملزمان گرفتار

 
0
524

نئی دہلی ،دسمبر 24(ٹی این ایس):بھارت میں 8سالہ بچی کو ایک نوجوان سمیت 4کمسن بچوں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ایک 8سالہ بچی کو محلے کے کمسن لڑکوں نے ایک 19سالہ نوجوان کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔ملزمان متاثرہ بچی کے ہمسائے تھے ۔یہ واقعہ جمعرات کو منظر عام پر اس وقت آیا جب بچی نے اپنی ماں سے مخصوص تکلیف کی شکایت کی ۔

بچی کو طبی معائنے کے لیے لیجایا گیا تو بچی کے جسم پر تشدد کے نشان پائے گئے ۔پوچھنے پر بچی نے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کی داستان بیان کر دی ۔اس کے بعد بچی کے والد کی مدعیت میں ملزما ن خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔19سالہ نوجوان کو گرفتار کر کے جیل جبکہ واقعے میں ملوث کمسن بچوں کو نگہداشتی مرکز بھیج دیا گیا ہے ۔