اوکاڑہ میں جعلی دودھ تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی

 
0
585

اوکاڑہ جنوری 27(ٹی این ایس)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اوکاڑہ میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی دودھ تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی ٗ کیمیکلز سے تیار کیا گیا 15ہزار لیٹر دودھ موقع پر تلف کردیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام نے رات گئے اوکاڑہ کے علاقے بنگلہ گوگیرا میں کارروائی کرتے ہوئے کیمیکلز سے دو دھ تیار کرنے والی فیکٹری پکڑلی۔فیکٹری میں تیارکیا جانیوالا 15ہزار لٹر جعلی دودھ تلف کردیا گیا ٗفیکٹری جعلی ملک پاوڈر، 500 کلو سے زائد یوریا کھاد اور 370 کلو بناسپتی گھی برآمد کرکے فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔ڈی جی فوڈاتھارتی نورالامین مینگل کے مطابق اس فیکٹری سے روزانہ ہزاروں لیٹر جعلی دودھ لاہور سمیت دیگر شہروں کو سپلائی کیا جاتا تھا۔فوڈ اتھارٹی حکام نے طلبہ کو غذائی امور پر آگاہی فراہم کرنے کیلئے پاکستان نیوٹریشن اینڈ ڈائٹری سوساسٹی کیساتھ ایک ایم اویو پر بھی دستخط کیے ہیں۔ایم اویو کے مطابق ایک ہزار سے زائد ماہرین کا پینل بھی تشکیل دیا ہے جو اسکولوں اورکالجوں میں جاکر طلبہ کو غذا ئی امورسے آگاہی دیں گے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نے بتایا کہ آئندہ ماہ لاہور میں فوڈ ایکسپو کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔