افغانستان میں طالبان کا راکٹ حملہ،چھ بچوں سمیت 7 افراد ہلاک 

 
0
337

کابل جنوری 27(ٹی این ایس)افغانستان کے صوبے غزنی میں طالبان کی ایک کارروائی کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔طالبان کی طرف سے ایک راکٹ حملہ کیا گیا جو ایک گھر پر گرا جب کہ دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ان شہریوں کی ہلاکت کی ذمے داری ملکی دستوں پر عائد کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان حکام نے کہاکہ غزنی صوبے میں طالبان کی ایک کارروائی کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب سیکیورٹی دستوں نے ان جنگووں کیخلاف ایک کارروائی شروع کی۔حکام نے بتایا کہ طالبان کی طرف سے ایک راکٹ حملہ کیا گیا جو ایک گھر پر گرا جب کہ دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ان شہریوں کی ہلاکت کی ذمے داری ملکی دستوں پر عائد کر دی ہے۔