اسلام آباد(ٹی این ایس) چھٹیوں پر جانیوالے گھر چھوڑنے سے پہلے پولیس کو اطلاع دیں، اسلام آباد پولیس

 
0
20

وفاقی پولیس کی جانب سے عید کی چھٹیوں پر جانے والے افراد کو گھر چھوڑنے سے پہلے پولیس اسٹیشن پر اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری کی طرف سے سیکورٹی کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عید کی چھٹیوں پر جانے والے مناسب سکیورٹی انتظامات کے ساتھ گھر چھوڑیں۔شہزاد ندیم بخاری کا کہنا ہے گھر چھوڑنے سے پہلے اخبار والے کو بتائیں کہ وہ گھر اخبار نہ پھینکے۔ گھر چھوڑنے سے پہلے متعلقہ پولیس اسٹیشن اطلاع دیں اور گھر کو مکمل لاک کریں اور تسلی کرکے گھر چھوڑیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس آپ کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔خیال رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک میں ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل جبکہ ہفتے میں پانچ روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک تعطیلات دی گئی ہیں۔