نیویارک(ٹی این ایس) ایک صدی قبل ڈوبنے والے ٹائٹینک کے کھانے کا مینیو وائرل

 
0
1566

ٹائٹینک ایک عالی شان جہاز تھا جو ہزاروں لوگوں کو لیے اپنی منزل کی جانب گامزن تھا کہ آدھی رات کو برفانی تودے سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوا اور سمندر کی گہرائیوں میں غرق ہوگیا تھا۔ٹائٹینک کے ڈوبنے کا واقعہ 14 اپرایل 1912 کو پیش آیا تھا تاہم ڈوبنے سے قبل اس جہاز کے کھانے کے مینیو کی تفصیلات سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

یہ مینیو کارڈ ٹائٹینک کیفرسٹ اور تھرڈ کلاس کے مسافروں کا ہے، جس میں ناشتہ، دوپہر کے کھانے سے لے کر رات کے کھانے تک کی تفصیلات موجود ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وائرل تصویر میں فرسٹ کلاس مسافروں کے مینیوکو دیکھا جاسکتا ہے جس میں مچھلی، انڈا، بکرے کا گوشت، ڈمپلنگز، سبزیوں سمیت مختلف پکوان شامل ہیں۔ تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔