اسلام آباد(ٹی این ایس) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آبادپولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں

 
0
70

ازدفترافسرتعلقات عامہ
اسلام آباد پولیس
*******
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آبادپولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ،کم عمر ڈرائیوراورون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف خصوصی کریک ڈاو¿ن جاری،خصوصی سکواڈ تشکیل،کارروائی کا مقصد قیمتی جانوں کا تحفظ ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے اسلام آباد پولیس کی طرف سے قانون شکنوں کیخلاف کارروائیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں،اسلام آباد پولیس کاکم عمر ڈرائیورزاور ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی جا ری ہے،اس سلسلے میں تمام زونل ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں جو اسلام آباد کے مختلف اہم شاہراہوں اور چوکوں میں خصوصی ناکہ جات لگا کر کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لارہے ہیں، اسلام آباد پولیس کی جانب سے والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے باز رکھیں، کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کاروائی کا مقصد قیمتی جانوں کا تحفظ اور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔