اسلام آباد(ٹی این ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا سپریم کورٹ سے مبارک ثانی فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ

 
0
100

اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے سپریم کورٹ سے مبارک ثانی فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا۔سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسویشن شفقت تارڑ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوی ایشن اور وکلا نے فیصلے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مبارک ثانی کیس فیصلے سے آئین پاکستان اور عقیدہ ختم نبوت کو نقصان پہنچا، سپریم کورٹ حالیہ فیصلے پر نظرثانی کرکے اسے درست کرے۔