راولپنڈی ( ) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ، ایس پی تیمور خان نے تقریبا دو سال بطور چیف ٹریفک آفیسر کی خدمات سر انجام دیں، اس موقع پر ٹریفک وارڈنز کی طرف تیمور خان پر گل پاشی کی گئی ۔ ایس پی تیمور خان ٹریفک افسران و ملازمان سے گلے ملے اور ان کا شکریہ ادا دیا ، ٹریفک وارڈنز نے ایس پی تیمور خان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور انتہائی محبت کے ساتھ الوداع کیا ۔ اس موقع پر ٹریفک وارڈنز کا کہنا تھا کہ ایس پی تیمور خان کی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا، تیمور خان نے ٹریفک پولیس کے زیر انتظام نئے ڈرائیونگ سکولز ، مختلف مقامات پر نئے لرنر و لائسنسنگ سینٹرز سمیت متعدد اصلاحات متعارف کروائیں ،ایس پی تیمور خان نے 18 نومبر 2022 کو بطور سی ٹی او راولپنڈی کا چارج سنبھالا تھا ۔