کراچی(ٹی این ایس)شاہد آفریدی کی عمران ریاض پر کڑی تنقید

 
0
99

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح بلے باز شاہد آفریدی نے یوٹیوبر عمران ریاض پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے ہی گیلے تیتروں اور مشیروں کی وجہ سے سیاسی رہنما آج جیل میں ہے، اُن کے آس پاس بہتر لوگ ہوتے تو آج حالات مختلف ہوتے۔ موجودہ حالات میں یوٹیوب کانٹینٹ بنانے میں یقیناً مشکل پیش آرہی ہوگی لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ بنا کر پیش کیا جائے۔

IMG 20240618 122522

ایکس پوسٹ پر شاہد آفریدی نے عمران ریاض کا یوٹیوب کلپ لف کرتے ہوئے لکھا کہ میری طرف سے جھوٹے پراپیگنڈے کا یہ آخری جواب ہے کیونکہ آپ کو جھوٹ بول کر اور بار بار میرا نام لے کر یو ٹیوب پر ڈالر کمانے ہیں جبکہ مجھے اپنی فاؤنڈیشن سے کیے جانے والے فلاحی کاموں کی دیکھ بھال کرنی ہے۔ اتنا وقت نہیں ہے کہ ہر ٹرول کا جواب دیتا رہوں۔

یاد رہے کہ عمران ریاض نے اپنے یوٹیوب وی لاگ میں شاہد آفریدی پر کڑی تنیقد کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہد آفریدی کو ٹیم سے دور کردیا جائے تو ٹیم کے لیے مفید ہے۔ جیسے ہی یہ ٹیم کے نزدیک آئے انہیں اٹھا کر دور پھینک دو۔ شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کلاس بؤلر ہے، اگر شاہد آفریدی اس کے آس پاس رہے گا اور اپنی سیاست کھیلے گا تو وہ نہ صرف شاہین شاہ آفریدی کو تباہ کردے گا بلکہ قومی ٹیم کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ شاہد آفریدی کی گندی سیاست سے ٹیم کو بچایا جائے۔