اسلام آباد(ٹی این ایس) مارگلہ نیشنل پارک کیس:جرنیلوں اور بیوروکریٹس نے ملک کا نظام سنبھال لیا ہے، چیف جسٹس

 
0
40

سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک وزارت داخلہ کو منتقلی پر حکومت سے جواب مانگ لیا ،
عدالت نے مارگلہ ہلز پر قائم ہائوسنگ منصوبے پائن سٹی کی تفصیلات بھی طلب کر لیں ،
اٹارنی جنرل کی رعنا سعید کی برطرفی اور نیشنل پارک کی منتقلی کا معاملہ وزیراعظم کے نوٹس میں لانے کی یقین دہانی کرائی ۔
اٹارنی جنرل کی یقین دہانی پر عدالت نے سماعت 15 اگست تک ملتوی کر دی
دوران سماعت چیف جسٹس وفاقی حکومت پر شدید برہم ہوئے ۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جرنیلوں اور بیوروکریٹس نے ملک کا نظام سنبھال لیا ہے، اٹارنی جنرل آپ کو علم ہی نہیں کہ چیزیں کیسے ہو رہی ہیں،
دوران سماعت سیکرٹری کابینہ کی جانب سے وزیراعظم کو صاحب کہنے پر چیف جسٹس برہم ہوئے ۔ غلامی کی زنجیریں توڑ دیں، وزیراعظم صاحب نہیں ہوتا،
شہباز شریف صاحب کہیں تو سمجھ آتی ہے،
سیکرٹری کابینہ کامران افضل نے موقف اپنایا کہ نیشنل پارک وزارت داخلہ کو دینے کی سمری میں نے نہیں بھیجی تھی، وزیراعظم نے خود حکم جاری کیا تھا جو مجھ تک پہنچا،
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ نے وزیراعظم کو کہا نہیں کہ یہ رولز کی خلاف ہے؟ وزیراعظم کا اختیار نہیں کہ کچھ بھی کر دیں، رولز بیوروکریٹس نے ہی بتانے ہوتے،