اسلام آباد(ٹی این ایس) پولیس نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا ،شیر افضل مروت کا بیان سامنے آگیا

 
0
71

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پولیس نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا ہے ،
تاہم وفاقی پولیس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو گرفتاری یا حراست میں نہیں لیا گیا۔
پولیس کے مطابق، شیر افضل مروت کو ترنول جلسہ گاہ کے قریب روکا گیا، انہیں گرفتار یا حراست میں نہیں لیا گیا۔ بعض میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے شیر افضل مروت کے علاوہ ترنول جلسہ گاہ پہنچنے والے 16 پی ٹی آئی کارکنان کو بھی حراست میں لیا ہے۔
شیر افضل مروت کے ایکس اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے اہلکار ایک گاڑی کے گرد جمع ہیں اور ایک شخص شیر افضل مروت کو اس گاڑی میں بیٹھنے کی ہدایات کرتا دکھائی دے رہا ہے۔