اسلام آباد(ٹی این ایس) اے پی سی کیلئے کمیٹی بنا دی، آنیوالے دنوں میں اچھی خبر ملے گی: محمود اچکزئی

 
0
101

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے حوالے سے ایک کمیٹی بنا دی ہے، کمیٹی تمام پارٹیوں سے مشاورت کرے گی۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں اپنی غلطیوں کا ازالہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اچھی خبر ملے گی۔ سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے کہا کہ خوش آئند بات ہے تمام جماعتیں آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہیں، نوازشریف کی طرف سے بھی مذاکرات کے حوالے سے بیان آیا تھا۔