اسلام آباد(ٹی این ایس) سپریم کورٹ نے پنجاب الیکشن ٹریبونل کیس میں لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

 
0
43

اسلام آباد

‏سپریم کورٹ نے پنجاب الیکشن ٹریبونل کیس میں لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں عدالت نے پیر کو محفوظ متفقہ فیصلہ سنایا۔ فیصلے کے تحت الیکشن کمیشن کی لاہور ہائی کورٹ کے ایک رکنی بینچ کے 12 جون کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کا فیصلہ عدالتی نظیر کے طور پر بھی پیش نہیں کیا جا سکتا۔ فیصلے میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عقیل عباسی نے اضافی نوٹ بھی لکھے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تنازع جب آئینی ادارے سے متعلق ہو تو محتاط رویہ اپنانا چاہیے۔ لاہور ہائی کورٹ نے اضافی الیکشن ٹریبونلز تشکیل دیے تھے جن کے خلاف الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔