جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر ز میں اسٹریٹیجک پلانزڈویژ ن کے 35ملازمین کو میڈلزدینے کی تقریب

 
0
444

راولپنڈی اگست25(ٹی این ایس): جوائنٹ سٹاف ہیڈکوآرٹرز میں تقسیم اعزازات کی تقریب ہوئی جس میں بہترین کارکردگی پر 35سائنسدانوں ، انجینئرز اور حکام کو میڈلز سے نواز گیا۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوآرٹرز میں تقسیم اعزازات کی تقریب ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک پلان اینڈ ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے شرکت کی ۔ بہترین کارکردگی پر 35سائنسدانوں ، انجینئرز اور حکام میں اعزازات تقسیم کئے گئے ۔ ڈی جی ایس پی ڈی نے یہ اعزازات تقسیم کئے ۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی جانب سے بھی اعزازات تقسیم کئے گئے ۔