کشمیر میں پاکستان کو مکمل حمایت حاصل ہے ، مسئلہ کشمیر کو فوجی استعمال سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ سابق بھارتی جرنیل کا اعتراف

 
0
391

سری نگر:اگست 24 (ٹی این ایس) مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کی سولہویں کور کے سابق کمانڈر لیفٹنٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا نے اعتراف کر لیا ہے کہ پاکستان کو کشمیر میں مکمل عوامی حمایت حاصل ہے
بی بی سی کو دئے گئے ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا ہے کہ مسلہ کشمیر کا فوجی حل نہیں ہے اگر کوئی ایسا سمجھتا ہے تو وہ غلطی پر ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج کا صرف اتنا کردار ہے کہ وہ حالات کو اس نہج پر لے آئے کہ جہاں سے پھر سیاسی عمل شروع ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کے خلاف کشمیری نوجوانوں کا مزاحمت کے دوران پتھروں کا استعمال کسی درد سر سے کم نہیں ہے۔
انہوں نے بھارتی فوج کو حاصل وحشیانہ اختیارات کے حامل قانون افسپاکو بھارتی فوج کی کشمیر میں بنیادی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں اسکے بغیر بھارتی فوج کی موجودگی کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ تاہم انہوں نے اسکی بعض شقوں کے بارے میں کہا کہ انھیں واپس لینے کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔ واضع رہے کہ یہ قانون بھارتی فوجوں کو انسانیت کے خلاف جرائم پر کسی باز پرس سے بچانے کی ڈھال فراہم کرتا ہے۔اسکے تحت بھارت کا فوجی محض شک کی بنیاد پر کسی کشمیری کو شہید کرسکتا یا اسکے گھرکے اندر گھس کر تلاشی لے سکتا اسے جلاسکتا یا بارود سے اڑا سکتا ہے۔
جنرل ہوڈا نے سرجیکل اسٹرایئک پر بھی بات کی اور کہا کہ اس سے بھارتی فوج نے بقول انکےپاکستانی فوج پر نفسیاتی برتری حاصل کر لی ہے