اسلام آباد (ٹی این ایس) اینٹی کرپشن کی کاروائی، رجسٹری محرر رنگے ہاتھوں گرفتار

 
0
38

*اینٹی کرپشن کی کاروائی، رجسٹری محرر رنگے ہاتھوں گرفتار
ہری پور تحصیل آفس ہری پور کرپشن کا گڑھ بن گیا، راتوں رات امیر ہونے کے چکر میں بے ضمیر رجسٹری محرر آنکھیں بند کر کے رشوت وصول کرنے لگا، نہ ہی ضلعی انتظامیہ کا ڈر اور قانونی کاروائی سے ڈر نہ ہی خدائی خوف، آصف جو کہ تحصیل آفس میں رجسٹری محرر کے فرائض سر انجام دے رہا ہے دونوں ہاتھوں سے رشوت وصول کرنے میں مصروف تھا کہ اینٹی کرپشن نے بمعہ مجسٹریٹ چھاپہ مار کر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، کاروائی کے دوران کرپشن کو بے نقاب کرنے پر آصف رجسٹری محرر جج صاحب کے سامنے صحافی کو سرے عام سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا، اینٹی کرپشن کی بروقت اور بھرپور کاروائی کے نتیجے میں رجسٹری محرر کی کرپشن بے نقاب ہوئی، عوامی حلقوں کی جانب سے جج اور اینٹی کرپشن کی پوری ٹیم کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا*

رپورٹ ملک رضوان چوہان ہری پور