سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ منظر عام پر لانے سے متعلق پنجاب حکومت سے جواب طلب

 
0
580

لاہور  اگست25(ٹی این ایس): لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے سے متعلق پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کیلئے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا گیا۔کمیشن نے انکوائری رپورٹ مکمل کر کے پنجاب حکومت کے حوالے کر دی تاہم ابھی تک اسے منظر عام پر نہیں لایا گیا -معلومات تک رسائی ہر شہری کا آئینی حق ہے اور جوڈیشل رپورٹ شائع نہ کرنا اس آئینی حق کی نفی ہے،عدالت جوڈیشل کمیشن رپورٹ کو منظر عام پر لائے جانے کےاحکامات جاری کرے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے 12 ستمبر کو جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔