شمالی وزیرستان میں پاسپورٹ آفس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا

 
0
395

اسلام آباد اگست25(ٹی این ایس): شمالی وزیرستان میں پاسپورٹ آفس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں پاسپورٹ آفس دوبارہ کھولنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ اس ضمن میں محکمہ پاسپورٹ اینڈ امگریشن نے سکیورٹی کلئیرنس مانگ لی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل شمالی وزیرستان میں پاسپورٹ آفس 2008ء میں کھولا گیا جسے دو سال بعد 2010ء میں بند کر دیا گیا تھا۔ شمالی وزیرستان میں پاسپورٹ آفس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ اس بات کی گواہی ہے کہ شمالی وزیرستان میں حالات پہلے سے بہتر ہیں جس کا پورا کریڈٹ پاک فوج کو جاتا ہے۔