چھٹی مردم شماری کے ابتدائی نتائج جاری

 
0
697

اسلام آباد:اگست25(ٹی این ایس) چھٹی مردم شماری کے ابتدائی نتائج جاری کردیئے گئے ہیں، پاکستان کی کل آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ 74 ہزار 5 سو 20 ہوگئی ہے۔

چھٹی مردم شماری کے ابتدائی نتائج جاری کردیئے گئے، نتائج کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 20 کروڑ77 لاکھ 74 ہزار 520 ہوگئی ہے، گزشتہ 19 سال میں آبادی میں اضافے کی شرح 2.4 فیصد رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دیہی علاقوں کی آبادی کروڑ 21 لاکھ 89 ہزار 531 جبکہ شہری آبادی 7 کروڑ 55 لاکھ 84 ہزار 989 پر مشتمل ہے۔

مردم شماری کی تفصیلات کے مطابق پنجاب کی کل آبادی 11 کروڑ 12 ہزار 442، سندھ کی 4 کروڑ 78 لاکھ 86 ہزار 51، خیبرپختونخوا کی 3 کروڑ 5 لاکھ 23 ہزار 371 بلوچستان کی 1 کروڑ 23 لاکھ 44 ہزار 408، فاٹا کی 50 لاکھ ایک ہزار 676 جبکہ اسلام آباد کی 20 لاکھ 6 ہزار 572 ہوگئی ہے

مردم شماری کے مطابق مردوں کی تعداد 10 کروڑ 64 لاکھ 49 ہزار 32، خواتین کی تعداد 10 کروڑ 13 لاکھ 14 ہزار 780 ہے جبکہ خواجہ سراؤں کی تعداد 10 ہزار 418 ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مشترکہ مفادات کونسل نے بھی مردم شماری و خانہ کے ابتدائی نتائج جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔