صوبائی محکموں میں مبینہ کرپشن کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع

 
0
427

پشاور  اگست25(ٹی این ایس): صوبائی محکموں میں مبینہ کرپشن کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی۔سابق وزیر معدنیات ضیا اللہ آفریدی کی جانب سے جمع کرائی قرارداد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک،پی ٹی آئی راہنما ءاسد عمر اور محکمہ توانائی کے سابق سربراہ اکبر ایوب پر بدعنوانی اور اقرباپروری کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ضیاءاللہ آفریدی نے موقف اختیار کیا کہ پرویز خٹک نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے اکبر ایوب کو پیڈو کا سربراہ مقرر کیا۔اکبر ایوب نے دوران تعیناتی خلاف ضابطہ بھرتیاں کیں اور اربوں کا نقصان پہنچایا،صوبائی حکومت نے خیبر بینک، پیڈو اور زمونگ کور جیسے ادارے تباہ کئے۔قرارداد میں احتساب کمیشن سے پرویز خٹک،اسد عمر اور اکبر ایوب کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔