بھارتی ریاست ہریانہ میں تشدد بھڑک اٹھا،13 ہلاک، 200 زخمی

 
0
582

 

ہریانہ اگست 25(ٹی این ایس) بھارت کی ریاست ہریانہ میں کشیدگی 13 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں.نئی دہلی سمیت متعدد ریاستوں میں جلاؤ گھیراؤ کی صورتحال پیدا ہوگئی

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ میں کشیدگی،ہنگاموں میں مذہبی رہنماگرمیت رام رحیم کے13حامی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے، بھارتی پنجاب میں متعددپیٹرول پمپ ، ریلوےاسٹیشن کو آگ لگا دی گئی.

ہریانہ میں جگہ جگہ تشدد بھڑک اٹھا ہے، دو ریلوے سٹیشنوں کو آگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ نیوز چینلوں کی دو او بی وینوں کو بھی نذر آتش کردیا گیاہے۔ دیوی لال اسٹیڈیم کے نزدیک بھی پرتشدد واقعات رونما ہورہے ہیں ، جس کی وجہ سے پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے ۔ دہلی سمیت دیگر ریاستوں میں بھی تشدد بھڑکنے کی اطلاعات ہیں

زیادتی کےالزام میں سکھوں کےمذہبی پیشوا گرمیت رام رحیم مجرم قرار دے دیا گیا