پاراچنار، سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کا امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

 
0
295

پارا چنار اگست 25(ٹی این ایس ):ٹرمپ انتظامیہ کی پاکستان  مخالف پالیسی کے بعد ملک بھر میں امریکہ کے خلاف احتجاج جاری ہے  ۔پاراچنار میں بھی مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے راہنماؤں نے امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اور فورسز کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ۔

مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے راہنماؤں نے ایم ڈبلیو ایم کی قیادت میں احتجاجی کرتے ہوئے پریس کلب پاراچنار پہنچے ۔ اور امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ مظاہرین نے فورسز کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک حسینی کے راہنما حاجی یوسف حسین ، مجلس علماء کے راہنما علامہ باقر ، ایم ڈبلیو ایم کے راہنما شفیق طوری ڈاکٹر سید حسین جان اور دیگر راہنماؤں نے کہا کہ قبائل فورسز کے ساتھ ہیں ۔ کیونکہ فورسز نے دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے بے مثال قربانیاں دی ہیں ۔ اور اب بھی مختلف محاذوں پر دہشتگردی کا مقابلہ جاری ہے ۔ ایسے میں حالات میں امریکہ کی ہرزہ سرائی افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جاپان پر ایٹم بم گرانے والا اور افغانستان اور عراق سمیت کئی ممالک تباہ کرنے والا ملک کسی پر الزام لگانے سے پہلے اپنے کرتوت کا مشاہدہ کرے ۔ اور بین الاقوامی قوتیں امریکہ کے خلاف اقدامات اٹھائیں ۔داعش اور القاعدہ و طالبان کی سرپرستی کرنے والا امریکہ اپنے گریبان میں جھانکے۔