اسلام آباد (ٹی این ایس) مادام شاہدہ لطیف کو 7 ، ویں ایشین میڈیا ایوارڈز کیلئے بہترین شاعرہ برائے نعت شریف منتخب کر لیا گیا ھے

 
0
40

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام 7 ، ویں ایشین میڈیا ایوارڈز کمیٹی کے فیصلے کے مطابق سینئر جرنلسٹ ، شاعرہ مادام شاہدہ لطیف کو بہترین شاعرہ برائے نعت کیلئے ایشین میڈیا ایوارڈز کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے – اس بات کا اعلان چئیرمین ایوارڈزکمیٹی پیرسیدسہیل بخاری نے کیا ہے – ایوارڈز کی تقریب 26 ، نومبر 2024ء کو پنجاب آڈیٹوریم پنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم فیروز پور روڈ لاہور میں پلاک کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے – ایک ثقافتی پروگرام بھی تقریب کا حصہ ہوگا –