کے پی کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ کون ہیں؟

 
0
72

خیبر پختونخوا کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کا شمار ملک کے سینئر ترین بیوروکریٹس میں ہوتا ہے، اعظم خان خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری رہ چکے ہیں جبکہ مختلف وفاقی وزارتوں میں بھی بحیثیت سیکرٹری خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اعظم خان کا سرکاری ملازم کی حیثیت سے طویل اور روشن کیریئر رہا ہے، وہ نگراں حکومت میں سابق وفاقی وزیر داخلہ بھی رہ چکے ہیں۔

اعظم خان وفاقی سیکرٹری وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل اور وفاقی سیکرٹری برائے مذہبی امور بھی رہ چکے ہیں۔

نامزد نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان نے پشاور یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے، انہوں نے لندن سے بار ایٹ لاء کی ڈگری مکمل کی۔

اعظم خان دوران ملازمت مختلف عہدوں پر فائز رہے، وہ چیئرمین، پاکستان ٹوبیکو بورڈ اور ستمبر 1990 سے جولائی 1993 تک خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری بھی رہے۔

24 اکتوبر 2007 سے یکم اپریل 2008 تک کے پی کے کہ وزیر خزانہ، منصوبہ بندی اور ترقی بھی رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت اور اپوزیشن میں نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے اعظم خان کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔

اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے ہمارے متفقہ امیدوار اعظم خان ہیں، ایسے شخص کا چناؤ کیا ہے جو سب کو قابل قبول ہے۔