شان مسعود کی شادی آج ہوگی

 
0
183

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود پشاور سے تعلق رکھنے والی اپنی دوست میشے خان سے آج رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

شان مسعود کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور گزشتہ روز ان کے نکاح کی تقریب منعقد ہوئی۔

اس تقریب میں شان اور ان کی ہونے والی دلہن میشے خان کے درمیان انگوٹھیوں کا تبادلہ بھی ہوا  جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر ‘editsxsaabs’ نامی اکاؤنٹ کی اسٹوری سے وائرل ہونے والی ویڈیوز میں شان اور میشے خوشگوار انداز میں خاندان کے دیگر افراد کی موجودگی میں تقریب کے دوران ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہناتے ہوئے دیکھے گئے۔

33 سالہ شان مسعود کے ولیمے کا کارڈ بھی سامنے آچکا ہے جس کے مطابق ان کا ولیمہ 27 جنوری کو کراچی میں ہوگا جس میں متعدد کرکٹرز سمیت معروف شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شان مسعود معروف بینکر منصور مسعود خان کے بیٹے ہیں، ان کے تایا وقار مسعود خان حکومت پاکستان میں سابق سیکریٹری فنانس رہ چکے ہیں، جبکہ 3 بہن بھائیوں میں شان مسعود کا دوسرا نمبر ہے۔