نیو کراچی: گودام میں لگی آگ بجھا دی گئی

 
0
141

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں کپڑے کے گودام میں آگ لگ  گئی جس پر بعد میں قابو پا لیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کپڑے کے گودام میں لگی آگ بجھا دی گئی ہے، آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا علم جاری ہے۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا ہے کہ 6 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔