تیسرا ون ڈے، آسٹریلین ویمن ٹیم کا پاکستان کو جیت کیلئے 337 رنز کا ہدف

 
0
182

آسٹریلین ویمن ٹیم نے  پاکستان ویمن ٹیم کو تیسرے ون ڈے میچ میں جیت کے لیے 337 رنز کا ہدف دے دیا۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جاری میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

آسٹریلین ویمن ٹیم نے 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 336 رنز بنائے۔

یاد رہے کہ 3 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو پاکستان پر دو صفر کی برتری حاصل ہے۔